• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا،چوہوں نے5،5ہزار کے 25 نوٹ کتر دیے، دکاندارصدمےسے بیہوش

عارف والا(صباح نیوز) چوہوں نے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹ کتردیئے،مالک دکان نے جب دراز کھولا تو پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا ۔

عارف والا ریشم گلی کے عقب میں واقع لیڈیز بوتیک پر موجود رات کے اندھیرے میں چوہوں نے دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹوں کوکتر کر پرزہ پرزہ کردیا۔

مالک دکان اویس بٹر نے جب صبح سویرے دوکان کھولی تو جگہ جگہ قالین پر ان نوٹوں کے متعدد باریک باریک پرزے بکھرے پائے ۔

جیسے ہی اس نے سیل والا دراز کھولا تو نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی ۔ ہوش میں آنے پر اویس بٹر نے بتایا کہ میں نے دکان میں ہونے والی سیل رکھی ہوئی تھی اور گزشتہ رات میں نے دکان کا مال لینےکیلئے لاہور آنا تھا۔

تازہ ترین