• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اینکر مطیع اللہ جان پر حملہ ،صحافتی تنظیموں کی واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صحافی اور سینئر اینکر مطیع اللہ جان پر اتوار کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ جارہے تھےبھارہ کہو پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نوازرضا،جنرل سیکرٹری سہیل افضل، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری خاورنوازراجہ نے سینئر اینکر پرسن مطیع اللہ جان پر حملہ کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اوروفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین