• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ آج پی ٹی آئی کی ممنوعہ ذرائع سے ملنے والی  فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ آج پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت اورپی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے ملنے والی  فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی جبکہ اسی کیس میں مسول علیہ عمران خان نے ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے اضافی دستاویزات بھی جمع کروا دی ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عمران خان کی جانب سے جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات میں راشد علی خان اور جمائما خان کی بنک سٹیٹمنٹ اورنیازی سروسز کی بنک سٹیٹمنٹ جمع کروائی گئی ہیں اس میں عمران خان کا ویلتھ سٹیٹمنٹ ریکارڈ بھی جمع کروادیا گیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ جمائما اور عمران خان کے درمیان رقوم کا معاملہ میاں بیوی کے درمیان طے ہوا تھا،اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان رقم کی لین دین کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

دریں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمہ میں ایک نئی متفرق درخواست دائر کر دی ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے فرنٹ مین حاجی خان اور اللہ یار کے نجی بینک میں اکائونٹ کھولے گئے اوران فرنٹ مینوں نے یونائیٹڈ شوگر مل کے شئیرز کی رقم ان اکائونٹس سے ادائیگی کی جبکہ غیرقانونی طریقے سے شیئر خریدنے کی منی ٹریل ایس ای سی پی نے فراہم نہیں کی جبکہ جہانگیر ترین نے فرنٹ مینوں کے ذریعے یونائیٹڈ شوگر ملز کے شئیر خریدے تھے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی ایکسچینج کو پتہ چلنے پر جہانگیر ترین نے غیرقانونی طریقے سے کمائی ہوئی73 ملین کی رقم واپس کردی۔دیکھنا ہوگا کہ جہانگیر ترین سے سیٹلمنٹ کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے دی تھی یا مجاز اتھارٹی نے۔

انہوں نے پنجاب بینک سے دس لاکھ کا ڈرافٹ بنا کر ایس ای سی پی کو دیاجبکہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرافٹ بنوانے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جہانگیرترین کیخلاف ایس ای سی پی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دیا جائے اورایس ای سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیرقانونی شئیر خریداری کی سیٹلمنٹ منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے اور جن بینک اکائونٹس سے یہ شئیر خریدے گئے ہیں، ان کا ریکارڈبھی پیش کرنے کا حکم جاری کیاجائے۔

تازہ ترین