• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ،نواز شریف کیخلاف انکوائری شروع

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر13 افراد کے خلاف ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ  کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔سابق وزیراعظم سمیت 13افراد29ستمبر کو طلب،سمن کی تعمیل کیلئے سی سی پی او کو مراسلہ ارسال کردئے ہیں، نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے بارے میں سمن کی تعمیل کے لئے پولیس سے مدد مانگ لی ہے اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور دیگر13افراد کو سمن کی تعمیل کرائی جائے۔

پولیس حکام نے اس بارے میں متعلقہ ایس ایچ او کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ الاٹمنٹس تقریبا 30سال قبل کی ہے جب نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے۔نیب حکام نے سابق وزیراعظم نوازشریف  سمیت جن بیوروکریٹس اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں ان میں چوہدری عبدالرحمٰن، فریدالدین احمد، سید علی کاظم، محمد اشفاق، احسان الحق، سید حسنات احمد، کرنل (ر) غضنفرعلی خان، محمد خان، محمد جاوید، محمد سرور، رکن الدین، ناظم علی شاہ اور خالد اختر وغیرہ شامل ہیں۔ نیب حکام نے مذکورہ افسران کو 29ستمبرکو صبح 10بجے طلب کیا ہے۔

تازہ ترین