• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

Todays Print

 اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا، چیف الیکشن کمشنرنے حکم دیاکہ 11اکتوبر تک جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سیکرٹری وزارت داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔

پیرکوچیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)سردارمحمدرضا کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی بطور پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں ملی مسلم لیگ کی جانب سے ان کے وکیل راجہ افضل پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے11اکتوبر تک ملی مسلم لیگ کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی 11اکتوبر تک جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی سماعت کے بعدملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ افضل نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 17کسی بھی شخص کو سیاسی جماعت بنا نے کی اجازت دیتا ہے آج کی سماعت میں11اکتوبر کے لیے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ پیش ہوں۔کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔

تازہ ترین