• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی اور ججز کی نظربندی مشرف کا ذاتی فیصلہ تھا، کرنل (ر) انعام الرحیم

Todays Print

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کے دوران جنرل(ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ کے آخری گواہ کرنل(ریٹائرڈ)انعام الرحیم کابیان ریکارڈ کرلیا گیا۔سماعت کے دوران کرنل(ریٹائرڈ)انعام الرحیم نے موقف اختیار کیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ اور ججز نظر بندی پرویز مشرف کے ذاتی فیصلے تھے۔

تین نومبر کی ایمرجنسی میں پرویز مشرف نے وردی کا غلط استعمال کیا اور افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔عدالت میں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ججز کی نظربندی میں کور کمانڈرز کی مرضی شامل نہ تھی،ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے خلاف وکلا اور سابق فوجیوں نے بھی احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں سرگرم وکلاکو جیل بھیجوایا گیا۔

پراسیکیوٹر عامر ندیم نے کہا کہ تمام گواہوں سے شہادتیں مکمل ہوگئی ہیں۔بعدازاں سماعت کو پانچ اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین