• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہر بیٹھ کر ملک توڑنے کی باتیں اور فوج پر تنقید کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، آرمی چیف

Todays Print

 راولپنڈی (وقائع نگار،آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بعض افراد اورغیر ملکی دشمن ایجنسیاں ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں اور پاک فوج پر تنقید کر رہی ہیں،باہر بیٹھ کر ملک توڑنے کی باتیں اور فوج پر تنقید کرنیوالے جلد قانون کی گرفت میں ہو نگے،چاہے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں ملک میں امن اور قانون کی حکمرانی کو بحال کریں گے،پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں، عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، ہم ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں، جب تک عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے جس کے ساتھ فوج کا محبت کا رشتہ ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا،شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے کا نذرانہ اس ملک کےلئے دیا،جب تک ایسے والدین موجود ہیں اور اس ملک کےلئے اپنے بچے قربان کرنے کےلئے تیار ہیں، اس ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا۔

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مری میں شہید لیفٹیننٹ   ارسلان عالم کے گھر گئے اور شہید کے والدین سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ شہید کی قبر پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ سمندر پار بیٹھے لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں اور فوج و ملک کو گالیاں دیتے ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے پاس ایسے بہادر ہیں اس ملک پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،عنقریب ان تک بھی قانون کی گرفت ہو گی،ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے،اس کےلئے انشاءاللہ ہم کامیاب ہوکررہیںگے،پاکستان میں آئین اور قانون کی عملداری ہو گی،پاک فوج ملک کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور تمام چیلنجز میں قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی، پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔انھوںنے کہاکہ چاہے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ملک میں امن اور قانون کی حکمرانی کو بحال کریں گے۔ 

تازہ ترین