• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں روس میں شروع

Todays Print

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورروسی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں روس میں شروع ہوگئی ہے، جو دو ہفتے جاری رہیں گی، مشقوں میں دونوں ممالک کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کو دروزھبا2017کا نام دیا گیا ہے، جو دو ہفتے جاری رہیں گی، مشقیں منارالنے وڈے میں شروع کی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے سینئرز آفیسرز نے شرکت کی، مشترکہ مشقوں کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ ان مشقوں کا ہدف دہشت گردی کا خاتمہ، دہشت گردوں کے قبضے سے مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرانا اور سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کو مزید مربوط کرنا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں ہونے والی ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں،مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے رو سی فوجی دستے راولپنڈی پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ ان مشقوں کا اعلان رواں برس کے شروع میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

تازہ ترین