• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نا معلوم افراد الیکشن جیت جاتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے شکایت کی۔
’’نا معلوم افراد کی پارٹی کو توڑ دو۔‘‘
باس نے ہدایت کی۔
’’نا معلوم افراد عوام سے خطاب کرتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو بڑبڑایا۔
’’نا معلوم افراد کے خطاب پر پابندی لگا دو۔‘‘
باس نے کہا۔
’’نامعلوم افراد میڈیا میں بیان جاری کرتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے خبر دی۔
’’میڈیا میں نامعلوم افراد کے بیان پر پابندی لگا دو۔‘‘
باس نے مسئلے کا حل بتایا۔
’’سینما میں نا معلوم افراد کی فلم لگی ہوئی ہے۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
’’نا معلوم افراد کی فلم پر پابندی لگا دو۔‘‘
باس نے حکم دیا۔

تازہ ترین