• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد میرا بچپن کا دوست تھا۔
ہم کے جی ون سے میٹرک تک کلاس فیلو تھے۔
ہمیشہ کلاس میں ساتھ بیٹھتے۔
بریک میں لنچ شئیر کرتے۔
امتحانات کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کرتے۔
پھر ایک ہی کالج میں داخلہ لیا۔
مشورے سے کورس منتخب کیے۔
ایک دوسرے کو دل کا حال بتاتے تھے۔
ایک موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شہر گھومتے تھے۔
ایک دن کالج میں کسی نے سیاسی بحث چھیڑ دی۔
پتا چلا کہ راشد میری پسندیدہ پارٹی کو پسند نہیں کرتا تھا۔
وہ دن ہے اور آج کا دن،
نفرت ہو گئی ہے راشد کے نام سے!

تازہ ترین