• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے بدھ کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر مزید دو دن تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں چلنا بند ہوچکی ہیں اور میدانی علاقوں سے گرم ہوائیں آرہی ہیں جس کی وجہ سے کراچی میں موسم گرم ہے اور لو چل رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جسے ہی سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوں گی موسم بہتر ہوجائے گا۔ کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں دن بھر بازاروں مین سناٹا رہا، سڑکوں میں معمول سے کم ٹریفک رہا ۔

تازہ ترین