• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے پاس پہلا اہم کیس بھیج دیا،سیدخورشیدشاہ

Todays Print

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے،جو بہت اہم ہے، کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے خسارے کی ذمہ دارانتظامیہ ہے،اربوں روپے کی کرپشن میں جوبھی ملوث ہے اسے پکڑا جائے ۔

بدھ کو خورشید شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے جو بہت اہم ہے، ہم پارلیمنٹ کی طرف سے ہی اس کیس کو دیکھیں گے، کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے خسارے کی ذمہ دار ایڈمنسٹریشن ہے ،ملازمین کے بوجھ سے خسارہ نہیں بڑھتا،مسئلہ یہ ہے کہ کرتا کوئی اور ہے اور جواب طلبی کسی اور سے ہوتی ہے۔

تازہ ترین