• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،اسحق ڈار کی فرد جرم معطل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Todays Print

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی فرد جرم معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اسحق ڈار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے صرف دو دن میں فرد جرم اسحق ڈار پر عائد کردی، جو خلاف قانون ہے، فرد جرم کو معطل کیا جائے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحق ڈار کی فرد جرم عائد کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحق ڈار کی فرد جرم ختم کرنے کی درخواست مسترد کی تھی، اسحق ڈار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیاجاتا ہے، جبکہ احتساب عدالت نے اسحق ڈار پر دو دن بعد فرد جرم عائد کردی، انہوں نے استدعا کی فردجرم کو معطل کرکے اپنا فیصلہ سنائے۔

تازہ ترین