• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نشانے پر ہیں، بابر اعوان

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نشانے پر ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ہائیکورٹ نے وارنٹ کو معطل کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کا آج کا حکم توہین عدالت ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزمات عائد کئے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔ بابر اعوان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نئے مینڈ یٹ کی فوری ضرورت ہے۔

تازہ ترین