• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل اوسی ، ورکنگ بائونڈری پربھارتی خلاف ورزیوں پر سیکورٹی کونسل کے مندوبین کو بریفنگ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے مستقل مندوبین جن میں چین، فرانس، برطانیہ ، امریکہ اور روسی فیڈریشن کے مندوب شامل ہیں، نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کو پاکستان کی اس تشویش سے آگاہ کریں گے جو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے مسلسل کے واقعات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے،جمعرات کو پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے مندوبین کو وزارت خارجہ میں ایک مشترکہ بریفنگ دی جس میں بالخصوص گزشتہ دو ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے غیر معمولی طور پر تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات پیش آئے یہ خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں جن میں پہلی مرتبہ اتنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین