| |
Home Page
بدھ 27 محرم الحرام 1439ھ 18 اکتوبر 2017ء
October 13, 2017 | 12:00 am
گوانتاناموبے کے قیدی سے تعلقات کا شبہ،جوشوا کو امریکا کی جانب سے تفتیش کا خدشہ

Todays Print

گوانتاناموبے کے قیدی سے تعلقات کا شبہ،جوشوا کو امریکا کی جانب سے تفتیش کا خدشہ

واشنگٹن(اے ایف پی)گوانتا ناموبے کے قیدی سے تعلقات کے شبہ میں طالبان قید سے رہا ہونے والے کینیڈین شہری جوشوا کو امریکا کی جانب سے تفتیش کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق،طالبان کی قید سے رہا ہونے والے جوڑے کو فوری طور پر پاکستان سے امریکی ہوائی جہاز میں سوار نہیں کیا جائے گا امریکی فوجی عہدیدار نے اے ایف پی کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ کینیڈین شخص جوشوا کو خدشہ ہے کہ امریکا اس سے سابقہ قیدی گوانتاناموبے سے تعلقات کے شبہ میں تفتیش کرسکتا ہے۔

امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ جوشوا بوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلین کولمین اپنے تینوں بچوں سمیت امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے کترارہے ہیں کیوں کہ 2009میں جوشوا نے زینب خضر   نامی خاتون سے شادی کی تھی جو کہ کینیڈین نژاد عمر خضر  کی بہن تھی، جو ایک دہائی تک گوانتاناموبےجیل میں رہا۔اس لیے جوشوا کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ ہم انہیں گھرواپس پہنچانا چاہتے ہیں۔