• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مزید100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری

Todays Print

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ کی توانائی کمیٹی نے ایران سے مزید 100میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ کا بینہ کی کمیٹی برائے تو انائی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدار ت ہواجس میں پورٹ قاسم کیلئے ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ ، کول فائر ڈ پاور پلانٹس ، نیلم جہلم پراجیکٹ ، ہا ئیڈرو پاور پراجیکٹس ، تربیلا فور توسیعی پراجیکٹ اور گولن گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیشر فت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے اجلاس کو بتا یا کہ تمام ٹرانسمیشن لائنز پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے بجلی لانے کیلئے ٹر انسمیشن لائن بچھانے کا کام 31 اکتوبر 2017 کے شیڈول سے پہلے ہی مکمل ہو جا ئے گا۔اسی طرح نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اور تربیلا فور سے بجلی حاصل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کا کام دو نوں منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے پہلے ہی مکمل کر لیا جا ئے گا۔دسمبر 2017 سے گولن گول ہا ئیڈرو پاور پراجیکٹ سے تیرہ میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جا ئے گی۔چترال کی وادیوں کو بجلی کی فرا ہمی کیلئے دو پراجیکٹس بنا ئے گئے ہیں جن پر پانچ ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پلاننگ ڈویژن ان کا پی سی ون تیار کر ہا ہے۔

وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی اور پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ پی سی ون کی جلد منظوری لی جا ئے تاکہ چترال کے دیہاتوں کو جلد ا زجلد بجلی دی جا سکے۔

تازہ ترین