• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"مادام! کیا آپ میری کچھ مدد کر سکتی ہیں؟
میں بہت دور سے آیا ہوں۔"
میں نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔
"کہیے، کیا کام ہے؟"
مادام نے پوچھا۔
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں۔
وہ بہت سخت بیانات دے رہے ہیں۔
آپ انھیں کچھ نرم کر دیں۔"
میں نے درخواست کی۔
"ٹرمپ کسی کی کہاں مانتے ہیں؟"
مادام مسکرائیں۔
"آپ کوشش تو کریں۔"
میں نے اصرار کیا۔
"میری فیس پینتیس ڈالر ہوگی۔"
مادام نے رضا مندی ظاہر کی۔
میں نے فیس ادا کر دی۔
مادام تساؤ نے وعدہ پورا کیا،
صدر ٹرمپ کو موم کر دیا۔

تازہ ترین