• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک اوراداروں کو صرف عمران سے خطرہ ہے‘مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد،پشاور (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ملک اوراداروں کو صرف عمران خان سے خطرہ ہے‘خان صاحب جھوٹ بول کر اور شور مچا کرکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران صاحب اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں‘ 2018 تک انتظار کریں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدراوروزیراعظم کے مشیر امیرمقام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا محور الزامات ہیں ،یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار کی لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں ،قوم جانتی ہے کون احتساب سے بھاگ رہا ہے‘ عمران 2018 تک انتظار کریں‘انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے آپ مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے۔ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران جھوٹ بول کر اور شور مچا کرکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، عمران نے سیاست کو گالی بنایا۔ عمران خان اپنی کرسی کی ہوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، نواز شریف سے حسد کر کےعمران وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان کوصرف عمران خان سے خطرہ ہے کیونکہیخان صاحب پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ پاکستان کے آئینی اداروں کو بھی صرف عمران سے خطرہ ہے جن پرآپ حملہ کرتے ہیں،گالیاں دیتے ہیں اور تضحیک کرتے ہیں ۔

وزیراعظم کے مشیراور ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نےپشاورمیںجلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے عمران خان کی سیاست کا محور الزامات ہیں ،یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں ۔ احتساب کی باتیں کر کے احتساب عدالت کو تالے لگا دیئے۔تبدیلی لانے والوں نے صوبے کا کیاحشر بنا دیا، صوبہ ڈینگی سے ایمرجنسی میں ہے اور عمران خان دوسروں کو گالیاں دے رہے ہیں ۔ عمران کے سیاسی رہنماوں کے خلاف ریمارکس پر دکھ ہوا ، عمران نے ڈینگی کے ڈر سے پشاور نہیں آناتھا لیکن این اے چار انہیں لے آیا ۔ امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا سی ایم ہائوس این اے چار کا الیکشن سیل بن گیا ہے ۔

تازہ ترین