• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں لڑ پڑے

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر خوب لاتیں مکے برسائے۔ اتوار کے روزکنونشن سنٹر میں پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ تاہم کنونشن سنٹر کے وی آئی پی گیٹ پر اس وقت شدید بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر گھونسے برسادیے۔وی آئی پی دروازے کو اعلی رہنما ئوں اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کے داخلے کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔

تاہم کچھ کارکنوں نے جب وی آئی پی گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی پر مامور کارکنوں نے انہیں روک لیا۔ اس پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھ پائی میں بدل گئی اور خوب مارپیٹ ہوئی۔

تازہ ترین