• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی ،10مزدور جاں بحق

Todays Print

ریاض(شاہد نعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگنے سے 10 کاریگر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک آگ ریاض کے ضلع بدر میں واقع ایک کارخانے میں لگی جہاں لکڑی سے فرنیچر اور دیگر اشیاء بنائی جاتی تھیں۔سعودی سول ڈیفینس کے افسر کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کارخانے میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کا کام دوسرے روز دوپہر تک جاری رہا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت نہایت نازک ہے جو ساٹھ فیصد تک جھلس چکا ہے جب کہ ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں۔

شہری انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ہماری تمام تر توجہ امدادی کاموں کی جانب مرکوز ہے اور پہلی ترجیح لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا اور مالی نقصان کو کم سے کم رکھنا تھا۔

تازہ ترین