• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں پیش ہونگے

Todays Print

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پیر کو اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ وزیر خزانہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فرنٹیر کانسٹیبلری اور پولیس کے تین سو کے لگ بھگ اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ فاضل عدالت نےاستغاثہ کے گواہ حبیب بنک سول سیکرٹریٹ کیو برانچ کے منیجر آپریشنز مسعودغنی کو طلب کر رکھاہے۔ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہ کے بیان قلمبند ہونے کے بعد اس پر جرح بھی کریں گے۔

تازہ ترین