• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات ، نیتن یاہو اور پولیس آمنے سامنے

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) کرپشن الزامات کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور پولیس آمنے سامنے آگئے، نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہورہا ہے جس کے بعد ان کے اقتدار سے ہاتھ دھونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ہفتے کو رات گئے اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے خلاف جاری کرپشن تحقیقات کی دستاویزات خفیہ طور پر میڈیا کو جاری کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے تنقید کے بعد پولیس نے فوری طور پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، صیہونی پولیس انتہا پسند وزیراعظم کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کررہی ہیں جس میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دولت مند حامیوں سے تحائف کی مد میں رقم وصول کی جبکہ وہ ایک بڑے اخبار کے ساتھ خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے، نیتن یاہو کی اہلیہ کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر ایک علیحدہ مقدمے کا سامنا ہے، اسرائیلی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ تنقید ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب انہیں پولیس کی جانب سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین