• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان کی آگہی کا مہینہ،آج طبی کیمپ لگایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت چھاتی کے سرطان کی آگہی کا مہینہ منایا جارہا ہے ۔ اس مناسبت سےشہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں آگہی سیمینارز منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ 21سے 26 اکتوبر تک اٹامک انرجی سینٹر جناح اسپتال میں بریسٹ کینسر کا مفت تشخیصی ٹیسٹ میمو گرافی بھی کیا جائے گا اور آگہی کے کتابچے بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر پروفیسر لبنیٰ بیگ نے بتایا کہ لڑکیوں بالخصوص 40سال سے زائد عمر کی خواتین کو چاہیے کہ وہ اٹامک انرجی سینٹر سے اپنا تشخیصی ٹیسٹ ضرور کرائیں ۔ اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے بتایا کہ منگل 17اکتوبر کو حبیب پبلک اسکول میں طبی کیمپ لگایا جائے گااور آگہی سیمینار بھی منعقد کیا جائے گاجبکہ 20اکتوبر کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور 25اکتوبر کو سینٹ جوزف کالج میں آگہی کی سرگرمیاں کی جائیں گی ۔
تازہ ترین