• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریضوں کو دشواری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں ترقی کے منتظر ڈاکٹروں نے پیر کو ہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران اسپتال کی تمام او پی ڈیز بند کردی گئیں صرف شعبہ حادثات میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ 2015میں سپریم کورٹ نے ٹائم اسکیل کے مطابق ڈاکٹروں کو ترقیاں دی تھیں جن پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ترقیاں دی جائیں جب تک مطالبات پورے نہیں کر دیئے جاتے اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح بھی ہڑتال کی جائے گی۔
تازہ ترین