• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں پیر کو ڈینگی وائرس سے28افراد متاثر ہوئے جس کے بعد رواں ماہ شہر میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 334ہوگئی ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ اب تک ڈینگی وائر س سے 334افراد متاثر ہو چکے ہیں اور رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 1536ہوگئی ہے جبکہ 11افراد بھی ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین