• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان 18 اکتوبر کو لندن پہنچیں گے، چوہدری شعبان

سلائو (پ ر) سابق مشیر حکومت پی ٹی آئی کشمیر اوورسیز کے صدر چوہدری محمد شعبان نے کہا کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد کشمیر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 18اکتوبر کو برطانیہ اور یورپ کے دورہ پر لندن پہنچیں گے۔ 22اکتوبر کو برمنگھم میں پی ٹی آئی کشمیر کے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ23اکتوبر کو ہائوس آف کامن میں ممبر پارلیمنٹ سے دن ایک بجے خطاب کریں گے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔چوہدری شعبان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان 24اکتوبر کو یورپین پارلیمنٹ جائیں گے اور وہاں یورپین ممبر سے ملاقاتیں کریں گے اور بھارتی افواج کے ظلم ستم سے ان کو آگاہ کرے گے۔25اکتوبر کوہالینڈ میں عالمی عدالت کے سامنے کشمیریوں کے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کریں گے اور عالمی عدالت سے کشمیریوں کے لئے انصاف مانگیں گے اور27 اکتوبر کو جرمنی کے شہر برلن میں ملین مارچ کریں گے۔
تازہ ترین