• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اپنے مالی وعدے پورے کرے، صدر یورپی کمیشن

برسلز( نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن کے صدر ژاں  کلاڈینکر نے واضح کیا ہے کہ بریگزٹ تجارتی مذاکرات کو فروغ کرنے سے قبل برطانیہ کو اپنے مالی وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ینکر کا کہنا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کا دورانیہ پہلے کے اندازوں سے زیادہ طویل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ہر صورت میں اپنے مالیاتی وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس بیان سے ایک روز قبل ہی یورپی یونین کے بریگزٹ مذاکرات کار شبل ہارنیئر نے کہا تھا کہ مذاکرات میں مناسب پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین