• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبالر میرینو نے نیو کاسل کو مستقل ٹھکانہ بنالیا

لندن( نیوز ڈیسک) نیو کاسل نے جرمن فٹبال کلب یورسیا ڈور ٹمنڈ سے میکل میر ینو کی خدمات مستقل بنیادوں پر حاصل کرلیں، میکل نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنی متاثر کن پرفارمنس سے نیو کیسل حکام کو خاصا متاثر کیا ہے۔ میرینو جولائی میں سینٹ جیمز پارک کلب کا حصہ بنے تھے، ان کی خدمات ابتدا میں بطور لون لی گئی تھیں لیکن اب انہیں کلب کا مستقل حصہ بنالیا گیا ہے نیو کاسل کے منیجر رافیل بینیز نے 21 سالہ فارورڈ کو 5 برس کا معاہدہ دے دیا ہے، سپینش فٹبالر نے اگست میں کلب کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
تازہ ترین