• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری کین نے انگلش فٹبال ایوارڈ قبضے میں کرلیا

لندن( نیوز ڈیسک) نو ٹنہم کے طلسماتی اسٹرائیکر ہیری کین نے ستمبر کے بہترین انگلش پریمیئر لیگ کھلاری کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کلب کیلئے 4 گیمز میں 6 گول بنائے ہیں اس کے علاوہ چیمپئنز لیگ کے دو مقابلوں  میں انہوں نے 5 بار گیند کو جال کی رہ دکھائی ہے، ہیری کین سٹیون گیرارڈ کے پریمئر لیگ ریکارڈ کو برابر کرنے سے محض ایک گول کی دوری پر بھی پہنچ گئے ہیں۔ نو ٹنہم کے نائب کپتان انگلش فٹبالر ہیری کین نے پانویں بار یہ ماہانہ پر فارمنس پر ملنے والا ایواروڈ حاصل کیا ہے وہ اس سے قبل جنوری 2015 فروری 2015 مارچ 2016 اور فروری 2017 میں بھی یہ ٹرافی قبضے میں کرچکے ہیں۔
تازہ ترین