• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر سخت قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ

راچڈیل (ہارون نعیم مرزا) حکومت برطانیہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کیخلاف سخت سے سخت قوانین متعارف کرا رہی ہے جبکہ ایک ایسا قانون مسلسل مشاورت کے بعد منظور کر لیا جائے گا جس کے مطابق موبائل فون کا استعمال یا پھر تیز رفتاری کی وجہ سے کسی قسم کی ہلاکت اور نشہ آور چیزوں کے استعمال سے اگر ڈرائیور کسی کی ہلاکت کا سبب بنا تو اسے عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی میئر راچڈیل محمد زمان نے اس سلسلہ میں ڈرائیورز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل سننے کے علاوہ نشہ آور چیزوں کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں، اپنی جان کے علاوہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنا اپنے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں برطانیہ میں مقیم عوامی نمائندے اسٹیک ہولڈرز عوام کی آگاہی کے لئے ایک بھرپور مہم شروع کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو یہ آگاہی ہو سکے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، نشہ آور چیزوں کا استعمال اور موبائل فون سننا ان کے مستقبل کو دائو پر لگا سکتا ہے، چند لمحے کی تاخیر سے پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔
تازہ ترین