• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کمیونٹی کے قانونی مسائل کیلئے واٹر سٹون لیگل کمپنی کا قیام

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) مسلم کمیونٹی کو قانونی مسائل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے واٹر سٹون لیگل کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ بریڈ فورڈ کونسل کی لیڈر سوزن ہنچکلف اور چوہدری عجائب نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر فیتہ کاٹتے ہوئے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کونسل لیڈر سوزن ہنچکلف نے آدم قریشی، عقیل حسین اور کونسلر ارشد حسین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے، وہاں کاروباری میدان میں ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے برطانیہ کی معیشت کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کونسلر ارشد حسین نے کہا کہ لیگل کمپنی مسلمان کمیونٹی کے قانونی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کمپنی کے ڈائریکٹر آدم قریشی اور عقیل حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلاتفریق لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں کونسلر سرفراز، کونسلر اصغر خان، کونسلر عمران خان، ابرار حسین، کونسلر محمد عمران، کونسلر فوزیہ شاہین، کونسلر جاوید اختر، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، عبدالرشید پوٹھی، کونسل آف ساجد کے رفیق سہگل، چوہدری محمد یٰسین نمردار، غالب ناز، امیر حسین نرمل سنگھ، سابق کوآرڈینیٹر، ساجد قریشی، چوہدری غالب، وقاص قریشی، خضر حیات، الحاج طالب نوشاہی کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری میاں خان نے کمپنی کی کامیابی اور کامرانی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین