• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی ایوب ایم بی ای کے بھائی محمد یونس کی رسم چہلم

برمنگھم (نمائندہ جنگ) اورینٹل سٹار میوزک ایجنسی کے ڈائریکٹر حاجی محمد ایوب ایم بی ای اور محمد فاروق کے بھائی محمد یونس مرحوم کا ختم چہلم سینٹرل مسجد بلگریو روڈ مسجد میں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں معززین، شہریوں سمیت محمد ایوب کی فیملی اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ سلطان باہو پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا کہ دعائیہ تقریبات ختم قرآن شریف کا ثواب مرحومین کی روح کو ایصال ثواب کرنے کا ثواب ہے۔ محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے۔ اپنا ایک بڑا حلقہ احباب رکھتے تھے۔ کاروبار کے ساتھ منسلک رہے اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے۔ تقریب میں سید ظفر اللہ شاہ، صاحبزادہ رفیق چشتی سیالوی، عرفان افضل، محمد عمران، محمد عثمان، راجہ سلیم اختر، راجہ محبت خان سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ قاری تنویر اقبال قادری، ایوان نعت برمنگھم کے محمد ذوالفقار، عابد اقبال نے اس موقع پر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔
تازہ ترین