• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے ہسپتالوں میں سپرسائز چاکلیٹس پر پابندی زیرغور

لندن( نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے ہسپتالوں میں سپر سائز چاکلیٹس پر پابندی پر غورکیاجارہاہے ،اطلاعات کے مطابق نئے قواعد کے مطابق ہسپتالوں میں فروخت کی جانے والی مٹھائیوں اور چاکلیٹ 250کیلوریز یا اس سے کم ہونی چاہئیں، پہلے سے پیک شدہ سینڈوچز اور دیگر کھانوں میں 100 گرام میں 5گرام سے زیادہ سیچوریٹڈ فیٹ نہیں ہونی چاہئیں۔اطلاعات کے مطابق یہ دیکھا گیاہے کہ پہلے سے پیک شدہ سینڈوچز میں 400کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ ہسپتالوں میں گریب بیگز پر بھی پابندی عاید کردی جائے گی اور ان کوتبدیل کرنے کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔ اسی ہسپتالوں میں فروخت کئے جانے والے مشروبات میں بھی 100 ایم ایل میں 5گرام سے کم شکر کی پابندی عاید کردی جائے گی،این ایچ ایس انگلینڈ کاکہناہے کہ اگر ہسپتالوں میں قائم آئوٹ لیٹس پر فروخت کیلئے پیش کئے جانے والے مشروبات میں شکر کی مقدار کم کرنے کی شرط پوری نہیں کریں گےتو ہسپتالوں میں میٹھے مشروبات کی فروخت پر پابندی عاید کردی جائے گی۔سٹیونز نے بتایا کہ این ایچ ایس موٹاپے، ذیابیطس،،دانتوں کے گلنے سڑنے ،امراض قلب اور کینسر جیسے موذی مرض میں اضافے کاسبب بننے والی اشیا کی بیخ کنی کی کوشش کررہاہے،انھوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں میں مریضوں، عملے کے ارکان عیادت کیلئے آنے والوں کیلئےصحت مند غذائوںکا حصول یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین