• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں کشمیر ملین مارچ کے مثبت نتائج نکلیں گے، پیر شیراز حسین

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بریسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے،جس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان ڈال دی ہے، ملین مارچ سے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے مثبت نتائج ثابت ہوں گے اور جس سے بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسینپیرزادہ قادری نے گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر اور وہاں کی مظلوم عوام کے لیے وقف کی ہوئی ہے، ہم اس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور میں آئرلینڈ کی تمام کشمیری کمیونٹی اور آئرلینڈ کی تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور ہر اس فرد سے اپیل کرتا ہوں جو اس ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا چاہتا ہے وہ اس ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ اس گفتگو میں کشمیر پی ٹی آئی آئرلینڈ کے دیگر قائدین شامل تھے،ان میں چوہدری عجائب،ملک آزاد اعوان،ظفر چوہدری، نعیم چوہدری، مظفر چوہدری،سردار سلطان،آفتاب چوہدری، راحیل پیرزادہ اور راجہ رئوف شامل تھے۔
تازہ ترین