• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن مظاہرے میں تحریک کشمیر یورپ کی قیادت شریک ہوگی، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ27اکتوبر کو برلن جرمنی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تحریک کشمیر یورپ جرمنی کی قیادت بھرپور شرکت کرے گی ۔ یہ دن تحریک آزادی کشمیر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے بھارتی فوج نے اس دن کشمیر میں دراندازی کر کے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف غیر قانونی قبضہ کر رکھا اس روز پورے یورپ میں بھارت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہونگے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پورے یورپ میں ایسی فضا بنائی جائے گی کہ بھارت کا اصل روپ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا کہ بھارت ایک ظالم اور دہشتگرد ملک ہے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر یورپ نے جب سے یورپ کے مختلف ممالک میں اپنی سرگرمیوں کوتیز کیا ہے بھارت کو بڑی پریشانی ہے یہی وجہ ہے کہ مودی کو یورپ کا دورہ کرنا پڑا مودی کے عزائمکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے وہ جہاں کہیں جائے گا اس کا تعاقب کیا جائے۔ تحریک کشمیر جرمنی برلن کے صدر خالد محمود بٹ نے محمد غالب سے فون پر رابطہ کر کے کہا ہے برلن کی ساری کشمیر اور پاکستانی تنظیمیں اور سیاسی اور سماجی رہنمائوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں مظاہرے کی بھر پور حمایت کی ہے اور فرینڈز آف کشمیر کے نام سے ایک مشترکہ فورم قائم کیا گیا ہے اور مظاہرے کے لیے بھرپور تیاریاں ہو رہی ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج ہوگا۔
تازہ ترین