• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کا 14 گھنٹے سے زائد تعطل، شہر کو 430 ملین گیلن پانی سپلائی نہ کیا جاسکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے ترقیاتی کام کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے پیر کو گھارو اوردھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ساڑھے 14گھنٹے سے زائدبجلی کی فراہمی معطل رہی ، واٹر بورڈ کے مطابق شیڈول کے برخلاف رات نو بجے تک واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کی جزوی بجلی بحال کی جاسکی تھی جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو 430 ملین گیلن سے زائدپانی فراہم نہیں کیا جاسکا، پیر کو شہر کے متعدد علاقوں مییں پانی کی شدید قلت رہی کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی بحال کردی گئی، ایم ڈی واٹربورڈنے دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے ترقیاتی کام کے باعث واٹربورڈ کے دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی پیر کی صبح 6 بجے بند کی تھی شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی شام 6 بجے بحا ل کی جانی تھی تاہم رات نو بجے تک جزوی بجلی بحال کی جاسکی اس سبب کراچی کو 430 ملین گیلن سے زائد پانی کی فراہمی نہیں کی جاسکی ، این ٹی ڈی سی کی جانب سے گھارو اور دھابیجی ڈسٹرکٹ میں 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کو 1320ایم ڈبلیوپاور پلانٹس سے منسلک کرنے کیلئے پیر کی صبح کام شروع کیا گیا تھا ،کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، سپرنٹنڈنگ انجینئر دھابیجی انتخاب احمد راجپوت اور دیگر حکام کے ساتھ پیر کی دوپہر دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کاہنگامی دورہ کیا ۔
تازہ ترین