• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی فراہمی معطل کرنا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے مرمت کے نام پر کراچی میں چار سو ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل کرنا کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی پانی کی کمی کا سامنا ہے اور آئے دن کے مرمتی کاموں سے پانی کی فراہمی اکثر متاثر رہتی ہے،ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام پانی کے لیے ترس رہے ہیں اور شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور ٹینکر مافیا اپنی جیبیں بھر رہا ہے جبکہ واٹر بورڈ سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کررہا ہے،انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی ہاشم رضا زیدی سے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد کراچی کے شہریوں کو تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین