• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبیس اکتوبر کو لاہور تا اسلام آباد کاروان ختم نبوت مارچ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 24اکتوبر کو لاہور تا اسلام آباد کاروان ختم نبوت مارچ نکالا جائیگا، مرکز اہلسنت پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکزی امیر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عقیدہ ختم نبوت کا فیضان ہے ،ختم نبوت ایمان، اس امت کی شان اور اس کی سرداری کی برھان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف سازش کرنیوالوں کو سزادلوانے کیلئے 24 اکتوبرلاہور سے اسلام آباد تک کاروان ختم نبوت چلائیں گے ۔جس سے ملک خداداد میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لحاظ سے ایک نئی داستان رقم ہوگی اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ختم نبوت کا مضمون ہر کلاس کے نصاب میں شامل کیا جائے ،ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بروقت ادراک کرنے کیلئے اور انکا تدارک کرنے کیلئے ختم نبوت کمیشن تشکیل دیا جائے اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،علامہ اشرف گورمانی ،سید رفیق شاہ ،علامہ غلام مرتضیٰ مہروی،غلام مرتضیٰ نورانی و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین