• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے ایریا تھانے کی حدود حبیب چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج 51سالہ محمد عثمان ولد غلام جعفر جاں بحق ہوگیا، آگرہ تاج نیول فلیٹس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 27سالہ راشد حسین ولد محمد اکبر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق گوادر سے تھا ،دریں اثنا سول اسپتال کراچی کے آپریشن تھیٹر کی انچارج اسٹاف نرس شمیم اختر گاڑی بے قابو ہونے سے اسپتال کی دیوار سے جاٹکرانے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مریضوں کے ہمراہ آئے تین تیماردار زخمی ہو گئے ، مواچھ گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28سالہ عائشہ جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کے بعد ورثاء نے پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10ہریانہ کالونی میں مکان نمبر 732 سے39سالہ محمد رمضان ولد علی محمد کی لاش برآمد ہوئی ۔
تازہ ترین