• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں کریانہ اسٹورپر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دکاندارہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی گلشن سکندر میں پیر کی دو پہر دو مسلح ملزمان کریانہ اسٹور اینڈ ملک شاپ میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی،اس دوران دکان کے مالک نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے سینے میں ایک گولی مار دی جسکی نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا تاہم زخمی ہونے کے باوجود دکاندار نے ایک ملزم کو قابو کر لیا،ایس ایچ او اشفاق کے مطابق اس دوران دوسرا ملزم جو موٹر سائیکل کے قریب چلا گیا تھا واپس آیا اور اس نے دکاندار کے سر پر گولی مار دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،واقعہ کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت32سالہ سعید احمد ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے اوروہ کورنگی چکرا گوٹھ کا رہائشی تھا۔
تازہ ترین