• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد ملت لیاقت علی خان حق پر قائم رہنے والے شخص تھے،ارشد وہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان حق و ایمان پر قائم رہنے والے شخص تھے،انہوںنے پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر یہ بد قسمتی رہی کہ انہیں زندگی نے مزید مہلت نہیں دی کہ وہ پاکستان بنانے کے بعد اس کی تعمیر کرنے کے سفر کو آگے بڑھاتے یہی وجہ ہے کہ آج ہم عدم استحکام کا شکار ہیں، یہ اس وقت کی اہم ضرورت ہے کہ لیاقت علی خان کے پیغام کو سمجھا جائے اور اس پر عمل کرتے ہوئے اس ملک کی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھا جائے، ان کی حب الوطنی، عوام دوستی، عقل و دانش اور سیاسی بصیرت قابل قدر تھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آغاز ہی میں آزمائش سے دوچار ہوچکا تھا، قائد ملت لیاقت علی خان قائد اعظم کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل تھے اور خود اعتمادی اور خود انحصاری کے نظریات پر سختی سے کار بند تھے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار کے احاطے میں بالخصوص نوجوان نسل کے لئے ایسے پروگرام اور تقریبات بھی منعقد کی جائیں جس سے نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے حوالے سے جدوجہد کرنے والے رہنمائوں کے بارے میں آگہی حاصل ہو۔
تازہ ترین