• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین،سرکلر ریلوے بحال کی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے اندر ٹرانسپورٹ ،صفائی ستھرائی اور سیوریج اور سڑکوں کی خستہ حالی بہت بڑا مسئلہ،ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی مؤثر انتظام نہیں ہے روزانہ لاکھوں شہری بسوں کی چھتوں پر سفر کر نے پر مجبور ہیں،اس لیے ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سر کلر ریلوے کو حقیقی طور پر بحال اور فعال کر نے کی بھی ضرورت ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور بلدیہ کراچی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،بلدیہ کراچی اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی نے کراچی کو تباہی میں دھکیل دیا ہے اور شہریوں کی زندگی مصیبت بن گئی ہے،صوبائی حکومت کہتی ہے کہ کراچی کو بڑا بجٹ دیا ہے لیکن مئیر کراچی اختیارات اور وسائل کے نہ ہو نے کا رونا روتے ہیں،مئیر کراچی عوام کو بتائیں کہ بلدیہ نے 27ارب روپے کا بجٹ کن کاموں پر لگایا،مئیر کراچی وزیر اعظم سے ملاقات میں یہ بھی بتاتے تو بہتر ہو تا کہ ان کی حکومت نے اب تک شہر کے مسائل کے حل کے لیے کیا کارنامے سر انجام دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی عرصے سے حکومت میں رہی ہیں اور آج بھی دونوں جماعتیں کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کر نے کی ذمہ دارہیں لیکن افسوس کہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل گمبھیر ہو چکے ہیں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے مسلسل غفلت اور عدم توجہی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر نظر آتے ہیںجبکہ سیوریج کی صورتحال بھی انتہائی ناقص ہے ، سڑکوں پر ہی نہیں گلیوں تک میں گندہ پانی جمع ہونے سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
تازہ ترین