• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بنگالیوں کے تمام مسائل اور مشکلات کا جلد خاتمہ ہو گا،بچو دیوان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو دیوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،گورنر سندھ کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کو ہم بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم ان کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے تمام مسائل اور مشکلات کو توجہ اور ہمدردی کے ساتھ سنا اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ۔ پاکستانی بنگالی برادری خصوصی طور پر مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا اور سینئر مسلم لیگی رہنماء خواجہ غلام شعیب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی کاوشوں اور مدد سے یہ ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بنگالیوں کے تمام مسائل اور مشکلات کا جلد خاتمہ ہوگا۔
تازہ ترین