• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف نامہ بدلنے والے کو عوامی عدالت میں لایا جائےجمعیت علماء پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امام نورانی خادمین کنونشن و تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ جس جس نے حلف نامے کو اقرار نامے کو بدلنے کی کوشش کی انہیں عوام کی عدالت میں لایا جائے ، 73 کی اسمبلی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا، وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اسے ایمان کا مسئلہ کہا، جمعیت علماء پاکستان کسی صورت ختم نبوتؐ کے معاملے پر سمجھوتہ یا مفاہمت نہیں کرسکتی،،سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہم اتحاد اہل سنت نہیں ہونے دیتے، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کبھی بھی اتحاد اہل سنت میں رکاوٹ نہیں رہے ،استعمار کے ہاتھوں میں استعمال ہونے والے لوگوں نے ہر دورمیں ہمارے مقابلے پر جماعت بنائی اور ہمارے نمائندوں کے خلاف نمائندے کھڑے کئے، مفتی محمد منیب الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون پاس کروانے کا کارنامہ اکابرین اہل سنت کی سو سالہ جدوجہد اور قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی کاوش ہے، مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسمبلی کا حصہ تھے اور اسلام کا نام لیتے تھے مگر ان میں کبھی یہ جرات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ ختم نبوت کے عقیدے کا دفاع کرسکیں،کنونشن سےمفتی محمد ابراہیم قادری،مفتی محمد جان نعیمی،علامہ شفیق قادری، مفتی غوث صابری، محمد مستقیم نورانی، عبدالحلیم غوری،ڈاکٹر عطاء، علامہ فیاض سعیدی، اسلم عباسی، انجینئر سلیم حسین ، مولانا فرید قادری، عارف انجینئر، ڈاکٹر علامہ وقاص ہاشمی، علامہ عبدالغفور کرد،مولانا حبیب اللہ، مولانا غوث بخش مہروی،سید عرفان نورانی،خالد اختر ایڈووکیٹ ودیگر ذمہ داران اور علماء نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین