• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت7ملازمین معطل‘ 3کو شوکاز نوٹس

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کرپشن کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 07ملازمین کو فوری طورپر معطل کردیا جبکہ تین ڈائریکٹرز کو دس بجے تک دفتر نہ آنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے کو متعدد سائیلین کی طرف سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ان کے جائز کام بھی نہیں کئے جارہے اور ان کاموں کے عوض رشوت مانگی جارہی ہے جس پر انہوں نے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 07ملازمین کو معطل کردیا جبکہ متعدد سینئرز افسران کے لیٹ دفتر آنے کی شکایات پر انہوں نے صبح 10بجے مختلف اداروں کا دورہ کیا اور اس موقع پر تین ڈائریکٹرز کی غیر موجودگی پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے جن میں ڈائریکٹر فنانس ، ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈائریکٹر بچت بازار شامل ہیں بعدازاں سمیع صدیقی نے نمائندہ عوام سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا کہ یہ آخری تنبیہ جاری کی گئی ہے اور اب جو بھی افسر صبح 9بجے دفتر نہ آیا وہ اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا۔
تازہ ترین