• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی احتساب قانون کاغیرمعمولی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون کاغیرمعمولی اجلاس چیئرمین کمیٹی وزیر قانون و انصاف زاہدحامد کی صدارت میں آج(منگل کو)پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ جرنیلوں اور ججز کو مجوزہ قومی احتساب کمیشن ایکٹ کے اطلاق کی تجویز ڈراپ ہونے یا محرکین کی طرف سے تجویز سے دستبردارہونے کا امکان ہے ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے مجوزہ احتساب ایکٹ کے دائرہ اختیار میں ججز اورجرنیلوں کو شامل کرنے کی تجویز کی مخالفت کے بعد اس معاملے پر پیپلزپارٹی پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون میں تنہاء رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین