• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور خلیجی ریاستیں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

اسلام آباد (حنیف خالد) سعودی عرب کے معروف سرمایہ کار ادارے تمیمیی گلوبل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سرمایہ کار اربوں ریال کی سرمایہ کاری کریں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کو تحفظ ملے ان کے راستے میں افسر شاہی رکاوٹیں پیدا نہ کرے ان لوگوں کو ونڈو آپریشن حقیقی طور پر مہیا کرے۔ سعودی عرب ہی نہیں گلف ریاستوں کے علاوہ برطانیہ امریکہ یورپ میں مقیم ان کے دوست اوورسیز پاکستانیز جنہیں اللہ تعالیٰ نے وہاں کے لوگوں سے بھی زیادہ نواز رکھا ہے ان ملکوں کے سرمایہ داروں کو ساتھ ملا کر پاکستان میں صنعت و حرفت تعلیم وصحت کے سٹیٹ آف دی آرٹ اداروں سے اربوں ڈالر کے سرمائے سے قائم کرنے کو تیار ہیں اس کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سازگار ماحول مہیا کرنا ہوگا سازگار ماحول کا ادراک ہمارے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اچھی طرح ہے محمد الیاس خان نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کو گونا گوں چینلجوں کا سامنا ہے ان چینلجوں سے نمٹنے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد میں لیا جانا چاہئے کہ اگر وہ اپنے ملک میں سرمایہ لگائیں گے تو ان کو کسی قسم کی مشکلات یا رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین