• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا،ایاز صادق

لاہور(نمائندہ خصو صی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ، جون میں نگران حکومت بنے گی اور 2018ء کے عام انتخابات کے نتائج بھی سب کے سامنے ہوں گے ،ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے ، نواز شریف انشا اللہ جلد وطن واپس آئیں گے،جون 2018ء میں نگران حکومت بنے گی اورعام انتخابات ہونگے،۔ ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
تازہ ترین