• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آمریت کی چھتری تلے کچھ بننا چاہتے ہیں،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان خطرناک بات کرنے چلے ہیں، وہ سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں اور جمہوریت اداروں کا خاتمہ چاہتے ہیں، وہ آمریت کی چھتری اور دہشت گردوں کے سائے تلے کچھ بننا چاہتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اداروں کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے،میاں صاحب جب وزیراعظم بنے تو کہتے تھے ہمارے پاس ماہرین ہیں بحران حل کرلیں گے، وزیراعظم بننے کے بعد کہنے لگے مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا اتنے بحران ملک میں موجود ہیں۔
تازہ ترین